ETV Bharat / state

Rampur Azamgarh Lok Sabha Bypoll: اعظم گڑھ۔ اور رامپور میں انتخابی مہم اختتام پذیر، جمعرات کو ووٹنگ - رامپور میں انتخابی مہم

انتخابی مہم ختم ہوتے ہی Election Campaign Ends in Rampur Azamgarh پولیس انتظامیہ نے پرامن و شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے دونوں پارلیمانی سیٹوں اعظم گڑھ اور رامپور کی سرحد کو سیل کردیا اور ان اضلاع کی سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ان دونوں سیٹوں پر 23 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 26 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ Lok Sabha Bypoll In UP

Rampur Azamgarh Lok Sabha Bypoll
اعظم گڑھ۔ اور رامپور میں انتخابی مہم اختتام پذیر، ووٹنگ 23 کو
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 10:55 PM IST

لکھنؤ: اترپردیش کی دو پارلیمانی سیٹوں اعظم گڑھ و رامپور پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے آج انتخابی مہم اختتام پذیر ہوگئی۔ ان دونوں سیٹوں پر 23 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔انتخابی مہم کے آخری دن بالخصوص اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مرادآباد اور رامپور میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ علاوہ ازیں اعظم گڑھ میں ایس پی، بی ایس پی اور بی جے پی لیڈران نے اپنے امیدواروں کی حمایت میں پوری شدومد کے ساتھ انتخابی مہم چلائی۔ دلچسپ ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو اعظم گڑھ او ر رامپور دونوں سیٹوں پر انتخابی مہم سے دور رہے۔Rampur Azamgarh Lok Sabha Bypoll

انتخابی مہم ختم ہوتے ہی پولیس انتظامیہ نے پرامن و شفاف الیکشن کے انعقاد کے لئے دونوں پارلیمانی سیٹوں اعظم گڑھ اور رامپور کی سرحد کو سیل کردیا اور ان اضلاع کی سرحدوں پر چوکسی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ ان دونوں سیٹوں پر 23 جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 26 جون کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ اس ضمنی الیکشن میں اعظم گرھ سے کل 15 اور رامپور سیٹ سے 8 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ Lok Sabha Bypoll In UP

اعظم گڑھ سیٹ پر ایس پی۔ بی ایس پی اور بی جے پی امیدوارو ں کے درمیان سہ رخی مقابلہ ہے۔ وہیں رامپور میں سیدھے طور سے ایس پی اور بی جے پی امیدواروں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔بی ایس پی نے رامپور سے اور کانگریس نے دونوں سیٹوں پر اپنے امیدوار نہیں اتارے ہیں۔ Election Campaign Ends in Rampur Azamgarh

اعظم گڑھ سیٹ پر سماج وادی پارٹی(ایس پی)امیدوار دھرمیندر یادو کا مقابلہ بی جے پی کے دنیش کمار نرہوا اور بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے شاہ عالم گڈو جمالی سے ہیں۔ دھرمیندر یادو اکھلیش یادو کے چچا زاد بھائی ہیں۔ اس الیکشن میں جہاں بی جے پی گڈو جمالی کے مسلم ووٹ میں سیندھ ماری کو اپنی جیت کی راہ کو آسان سمجھ رہی ہے تو وہیں گڈو جمالی کو علاقائی پارٹی علما کونسل اور بی ایس پی کے روایتی ووٹ بینک کے سہارے جیت کی پوری امید ہے۔جبکہ اعظم گڑھ پہلے سے ہی ایس پی کا قلعہ مانا جاتا رہا ہے۔Election Campaign Ends in Rampur Azamgarh

یہ بھی پڑھیں؛ Rampur Lok Sabha Bypoll: کیا رامپور کی عوام اس مرتبہ نوٹا کا بٹن دبائے گی؟

رامپور سیٹ پر ایس پی امیدوار عاصم رضا کا مقابلہ بی جے پی کے گھنشیام لودھی سے ہوگا۔عاصم رضا ایس پی سینئر رہنما اعظم خان کے کافی قریبی ہیں۔ ایس پی کے رام پور سٹی صدر رہ چکے ہیں۔دونوں سیٹوں پر ایس پی کا وقار داؤ پر ہے۔سبھی پارٹیوں کے امیدواروں اور ان کے لیڈروں نے اپنے امیدوار کی جانب ووٹروں کو مائل کرنے کے لئے کوئی کسر باق نہیں چھوڑی ہے۔اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ اپنا نمائندوں سے کسی منتخب کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایس پی سربراہ اکھلیش یادو و ایس پی لیڈر اعظم خان کے پارلیمنٹ رکنیت سے استعفی دینے کے بعد اعظم گڑھ اور رامپور سیٹوں پر ضمنی انتخابات ہورہے ہیں۔ دونوں لیڈروں نے اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرنے کے بعد پارلیمنٹ رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ Rampur Azamgarh Lok Sabha Bypoll

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.