میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں گزشتہ روز شہنشاہ ترنم کے عنوان سے ایک شام رفیع کے نام سے منعقد کیا گیا جس میں معروف گلوکار محمد رفیع کی وفات کے موقع پر ان کے شیدائوں نے محمد رفیع کے گائے نغموں کو آواز دیکر رفیع صاحب کو خراج عقیدت پیش کی۔
ان مداحوں کا کہنا ہے کہ رفیع صاحب واحد ایک ایسے گلوکار تھے جو سبھی کرداروں کی آواز کو اپنی آواز دیتے تھے۔ ان کے گائے گیت آج بھی اسی محبت سے سنے جاتے ہیں۔ جیسے پہلے ان کے گائے نغموں کی مقبولیت کبھی کم نہیں ہو سکتی۔ اس لیے ان کو آواز کا جادوگر بھی کہا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ محمد رفیع نے ہندوستانی تہذیب اور گنگا جمنی تہذیب کو اپنی آواز سے جوڑنے کا کام کیا ہے۔ وہ جتنی محبت سے بھجن گاتے اسی مٹھاس سے نعت اور قوالیاں بھی گاتے تھے۔ مختلف زبان میں نغمے گانے والے محمد رفیع کے مداحوں میں سبھی مذہب وملت کے افراد آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani box office: رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کی فلم 50 کروڑ کے کلب میں داخل
اس موقع پر ان کے شیدائوں نے ان کے گائے نغموں کو نہ صرف گاکر بلکہ ان پر رقس کرتے بھی دکھائی دیے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فلمی دنیا میں ان کی آواز ہمیشہ امر رہے گی۔