ریاست اترپردیش کے مندروں کی نگری متھرا میں جمعہ کو آٹھ مزید لوگ میں کوروناوائرس کے پوزیٹیو ملنے کے بعد ضلع میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 96 ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق متھرا کے چھتری قصبے میں کورونا متاثرہ ایک شخص کے رابطے سے چھ افراد کی رپورٹ پوزیٹیو ملی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہری علاقے کے گرونانک نگر رہائشی ایک 68 سالہ شخص کورونا پوزٹیو پائے گئے ہیں۔
![مہلک وبا کوروناوائرس کے پھلاؤ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور روزبروز اس میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، اسی ضمن میں متھرا میں کچھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/corona-image1591355625613-46_0506email_1591355636_333.jpg)
انہوں نے بتایا کہ ضلع میں پوزیٹیو معاملات کی تعداد اب 96 ہوگئی ہے، جس میں 60 صحت مند ہوگئے ہیں، جبکہ چھ مریضوں کی موت ہو چکی ہے، تاہم ضلع میں 30 فعال کیسز اب بھی ہیں۔
واضح رہے کہ اترپردیش میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 44 نئے متاثرین کی تصدیق کے ساتھ ریاست میں مجموعی طور سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 8922 پہنچ گئی، جن میں سے ابھی تک 245 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
وہیں ریاست بھر میں کوانٹین کیے گئے مریضوں کی تعداد 8963 ہے، تاہم اس کے ساتھ ہی 4765 مریضوں کو آئی سولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے، جبکہ 5439 میں متاثرہ کوروناوائرس کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اور ڈسچارج ہوکر گھر جاچکے ہیں۔