لکھنو :ریاست اتر پردیش کے وزیر توانائی اے کے شرما نے جھٹ پٹ پورٹل پر موصول درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے جلد سے جلد بجلی کنکشن دینے کی ہدایت دی ہے۔ Eight Lakhs Electricity Connection Through JhatPat Yojana In Uttar Pradesh
انہوں نے بتایاکہ ریاست میں آبپاشی سہولیات کو فروغ دینے کے لئے کاشتکاروں کو نجی ٹیوب ویلوز کے نئے کنکشن فراہم کرنے کے عمل میں بھی تیزی لانے کی ہدایت دی ۔گزشتہ چھ مہینوں میں 36ہزار سے زائد نجی ٹیوب ویل کنکشن منظور کئے گئے ہیں۔
بجلی توانائی کے وزیر اے کے شرما نے بتایا کہ ریاست میں فِکسڈ شیڈیو کے مطابق سبھی علاقوں کو بجلی ملے اور اس کے لئے خراب ٹرانسفارمرز کو وقت پر تبدیل کرنا بہت ضروری ہے۔ گزشتہ چھ مہینوں میں 176651 ٹرانسفارمرز کو تبدیل کرکے سپلائی کو معمول پر رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:Invest Rajasthan Summit 2022 وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے انویسٹ راجستھان سمٹ کا افتتاح کیا
انہوں نے کہا کہ اسی طرح بجلی چوری روکنے اور بہتر بجلی فراہمی کےلئے اپریل سے ستمبر تک 13ہزار کلومیٹر سے زیادہ اے بی کیبل لگائی گئی۔ آن لائن شکایتوں کے تصفیہ میں بھی قابل ذکر کام ہو رہے ہیں۔ چھ مہینوں میں ٹول فری نمبر 1912پر صارفین کی جانب سے 2650844خراب ٹرانس فارمر، بل اور بجلی سپلائی سے متعلق شکایتوں کا ازالہ کیا گیا۔Eight Lakhs Electricity Connection Through JhatPat Yojana In Uttar Pradesh