ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کورونا وائرس سے تین اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہو چکی ہے۔
علی گڑھ میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس سے موت کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وہیں دوسری جانب متاثرین کے صحتیاب ہونے کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ضلع میں اب تک کل 8 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 31 متاثرین صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔
گزشتہ روز 3 اموات سے علی گڑھ میں افراتفریح، فکر اور ڈر کا ماحول ہے۔
وہی علی انتظامیہ نے اموات اور کورونا وائرس سے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لیے ضلع کے تین تھانوں کے علاقوں میں مکمل طور سے لاک ڈاؤن نافذ کیا ہوا ہے۔
تین اموات میں سے ایک دوائیوں کا کاروباری جس کی دہلی کے ایمس اسپتال میں کورونا وائرس کے علاج کے دوران موت ہوئی، جبکہ ایک پانی کا کاروباری سمیت دو لوگوں کی اے ایم یو کے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں کورونا وائرس سے موت ہوئی ۔
واضح رہے کہ 'علی گڑھ میں ابھی تک کورونا وائرس کے کل 67 متاثرین ہیں۔ اس وقت کل 28 ایکٹیو متاثرین ہے جن کا علاج آج اسپتالوں میں چل رہا ہے۔'