ETV Bharat / state

عید کا تہوار لیکن ہر سو خاموشی۔۔۔ - عید

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں عید کے موقع پر بھی لاک ڈاؤن بدستور جاری ہے اور ضلع کی عید گاہ پر بڑی تعداد میں پولیس کے جوان موجود ہیں۔

عید کا تہوار لیکن ہر سو خاموشی
عید کا تہوار لیکن ہر سو خاموشی
author img

By

Published : May 25, 2020, 11:11 AM IST

عید کے موقع پر رامپور شہر میں جگہ جگہ پولیس افسران گھوم گھوم کر اعلان کیا گیا کہ دفعہ 144 نافذ ہے کوئی بھی اپنے گھر سے نہ نکلے، عید کی نماز گھروں پر ہی پڑھیں۔

عید کا تہوار لیکن ہر سو خاموشی، ویڈیو

عید الفطر عالم اسلام میں کافی اہمیت کا حامل ہے، مسلمان رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے مکمل کرنے کے بعد عید الفطر کو تہوار مناتے ہیں اور عید کی خوشی میں دو رکعت نماز عیدالفطر ادا کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ کورونا وائرس وباء کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہے اس لیے یہ عید کافی مختلف نظر آ رہی ہے۔

رامپور میں گلی، محلوں اور چوراہوں پر خاکی وردی میں صرف پولیس اہلکار ہی نظر آ رہے ہیں جو عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرانے کے لیے تعینات ہیں جبکہ شہر کی شاہ آباد گیٹ پر واقع عید گاہ بھی بند ہے۔

عید کا تہوار لیکن ہر سو خاموشی
عید کا تہوار لیکن ہر سو خاموشی

سماجی فاصلے کی وجہ سے کسی بھی طرح کے اجتماع کی کوئی اجازت نہیں ہے، اس لیے مسلمان اس پر عمل کرتے ہوئے عید کا اہتمام اپنے گھروں پر رہ کر ہی کر رہے ہیں، مساجد میں صرف پانچ مصلیان کو ہی نماز ادا کرنے کی اجازت دی گئی ہے اس لیے جہاں ہمیشہ عید کے دن نمازیوں کے پرنور چہرے بڑی تعداد میں نظر آتے تھے آج تمام جانب خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.