علیگڑھ :برصغیر اور خاص طور سے ہندوستان اور پاکستان کے مسلمانوں میں ادارہ سازی کے رجحانات کو فروغ دینے میں سرسید احمد خاں کی قائم شدہ آل انڈیا مسلم ایجویشنل کانفرنس اور فرزندان علیگ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ابنائے قدیم سے منسوب ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی یونیورسٹیاں قائم۔Educational Institutions By AMU Old Boys Names
سرسیداحمد خاں نے 8 جنوری 1877 کو محمڈن اینگلو اورینٹل (ایم اے او) کالج کا سنگ بنیاد کی تقریب کو خطاب کرتے ہوۓ کہا تھا کہ آج ہم جو تعلیم کا پودا لگارہے ہیں وہ ایک دن تناور درخت بن کر ابھرے گا اور اس کی شاخیں ملک کے طول عرض میں پھیل جائیں گی۔
ڈاکٹر راحت ابرار (سابق ڈائریکٹر، اردو اکیڈمی) نے بتایا کہ مسلمانوں میں اپنے تعلیمی مشن کو عام کرنے اور ملک بھر میں تعلیمی اداروں کا جال بچھانے اور مسلمانوں کو جدید علوم وفنون کی طرف متوجہ کرنے کے لیے 1886 میں سرسید احمد خاں نے آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس قائم کی جس کے سالانہ اجلاس ملک کے طول وعرض میں منعقد کئے جاتے تھے۔ اپنے دور کی یہ سب سے زیادہ فعال اور متحرک تنظیم تھی مگر وقت کے ساتھ ساتھ یہ تنظیم بھی پوری طرح سے اپنی فعالیت کھو بیٹھی ہے اور محض علی گڑھ مسلم یو نیورسٹی کی یہ تنظیم یونیورسٹی کورٹ کی رکنیت کے لئے اپنے نمائندہ طے کرنے تک ہی محدود ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:AMU Two Teachers To Get Award اے ایم یو کے دو اساتذہ آؤٹ اسٹینڈنگ ریسرچرز ایوارڈ 2022 کیلئے منتخب
سرسید کے انتقال 27 مارچ 1898 کے بعد سرسید کی آغوش میں تربیت پانے والی اس ادارے کی پہلی نسل نے ایم اے او کالج کو مسلم یو نیورسٹی کا درجہ دلانے کے لئے ملک گیر مہم شروع کر دی اور بالآخر انھیں کی قیادت سے ملک بھر کے سرکردہ مسلمانوں کی حمایت اور تعاون سے اس ادارے کو یکم دسمبر 1920 کو مسلم یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہوگیا۔راحت ابرار نے مزید بتایا اے ایم یو کے ابنائے قدیم اور ان کے ذریعے قائم شدہ یونیورسٹی ہندوستان اور پاکستان میں موجود ہیں، جن کے نام مندرجہ ذیل ہیں۔