ETV Bharat / state

نشنک نے این آئی او ایس نصاب کا مطالعاتی مواد جاری کیا - این آئی او ایس کے نصاب کے

مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال 'نشنک' نے نیشنل اوپن اسکولنگ انسٹی ٹیوٹ (این آئی او ایس) کے بھارتی علوم کے روایتی نصاب کے مطالعاتی مواد کل اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک تقریب میں جاری کیا- اس موقع پر ڈاکٹر نشنک نے کہا کہ این آئی او ایس بھارتی علوم کی روایت کو بھارت اور بیرون ملک تک پھیلانے کے لیے پہلے سے ہی کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویدک اسٹڈیز، سنسکرت گرامر، ہندوستانی فلسفہ، سنسکرت لٹریچر اور سنسکرت زبان کے نصاب کو بھارتی علمی روایت کی بنیاد پر سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری سطح کے لئے تیار کیا گیا ہے اور ان کے مطالعہ کا مواد سنسکرت اور ہندی زبان کے سیکھنے والوں کے لئے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا انگریزی میں ترجمہ بھی کیا جارہا ہے اور اس کے علاوہ بیرون ملک ہندوستانی ثقافت اور علم کی روایت کو فروغ دینے کے لئے ان تمام مضامین کو اہم غیر ملکی زبانوں میں تیار کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔

Education Minister Ramesh Pokhriyal Nishank releases study material of Indian Knowledge Tradition courses of NIOS
نشنک نے این آئی او ایس نصاب کا مطالعاتی مواد جاری کیا
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 6:38 PM IST

مرکزی وزیر نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں تعلیم حاصل کرنے والوں کے داخلی خود حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ قدیم علوم ، مہارت اور اقدار کے قیام میں ہندوستانیت کے تئیں فخر کا احساس پیدا کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئئ او ایس کے ذریعہ تیار کردہ کورس کا مواد نئی تعلیمی پالیسی کی بنیادی روح کی عکاسی کرتا ہے اور این آئی او ایس نے ہندوستانی ثقافت ، ورثہ ، فلسفہ اور قدیم علم کو جدید حوالہ جات کے ساتھ نئی نسل تک پہنچانے کے لئے جو کوششیں کی ہیں وہ اس کی ایک علامت اور سنگ میل ثابت ہوگی-

انہوں نے کہا کہ این آئی او ایس سیکنڈری ، ہائر سیکنڈری سطح اور پیشہ ورانہ تربیت کے میدان میں اوپن اور ڈسٹنس ایجوکیشن کے ذریعہ اسکولنگ مہیا کرتا ہے۔ این آئی او ایس کا نصاب قومی اور دیگر ریاستی سطح کے اسکولوں کے تعلیمی بورڈوں کے مطالعہ کے نصاب کے مساوی ہے۔ این آئی او ایس نے اوپن بیسک ایجوکیشن پروگرام کے تینوں سطحوں پر سنسکرت ، ہندی اور انگریزی میڈیم میں وید ، یوگا ، سائنس ، پیشہ ورانہ ہنر اور سنسکرت زبان کے مضامین جیسے ہندوستانی علم روایت کے 15 نصاب تیار کیے ہیں۔ یہ کورسز 3 ، 5 اور 8 کلاس کے برابر ہیں۔ اس سے معاشرے کے ایک بڑے طبقے کو فائدہ ہوگا۔

تقریب میں وزارت تعلیم کے اعلی عہدیداران ، این آئی او ایس شعبہ جات کے سربراہان اور مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

دریں اثنا این آئی او ایس کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شعیب رضا خاں نے یو این آئی کو بتایا کہ نیشنل اوپین اسکول کے دروازے ہر شخص کے لئے کھلے چاہیں مدرسے کے بچے آئیں، یا اسکول کے،یا کسی اور ادارے کے، اردو پڑھنا چاہیں، یا ہندی، سنسکرت، وید، رامائن یا دیگرچیز- یہ پڑھنے والوں کی پسند ہوگی وہ کیا پڑھنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.