ETV Bharat / state

میرٹھ: بچوں کے مستقبل كو تعلیم کے ذریعے روشن کرنے کا کام - یوم اساتذہ کے موقع پر خاص بات چیت

تعلیم كو زندہ رکھنے اور طلباء میں اس کے ذوق و شوق كو بنائے رکھنے کی کو شش کر رہے میرٹھ کے جعفر مہندی سے یوم اساتذہ کے موقع پر خاص بات چیت

میرٹھ: بچوں کے مستقبل كو تعلیم کے ذریعے روشن کرنے کا کام
میرٹھ: بچوں کے مستقبل كو تعلیم کے ذریعے روشن کرنے کا کام
author img

By

Published : Sep 6, 2020, 8:45 AM IST

كورونا کے اس مشکل وقت میں بھی استاد کے فرائض كو انجام دے رہے میرٹھ کے جعفر مہندی پسماندہ علاقے میں رہنے والے بچوں کے مستقبل كو تعلیم کے ذریعے روشن کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ خاص کر پشماندہ علاقوں میں رہنے والے غریب بچوں کے پاس آن لائن تعلیم کی سہولیات دستیاب نہ ہونے سے ان بچوں كا الگ الگ گروپ بنا کر تعلیم دینے کا کام کر رہے ہیں۔

میرٹھ: بچوں کے مستقبل كو تعلیم کے ذریعے روشن کرنے کا کام

وہیں ان کی اس خدمات كو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں نے بھی آگے بڑھ کر تعلیم سے متعلق ضروری اشیاء بھی مہیا کرا رہے ہیں۔

ان لاک میں بھی اسکول اور مدارس كو نہ کھولے جانے سے طلباء میں تعلیم کے تئیں دلچسپی کم دیکھی جا رہی ہے ایسے ماحول میں ایک استاد كو اپنے طلباء کی فکر بھی ہونا لازمی ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ 'جعفر جیسے استاد سے دوسرے اساتذہ كو بھی عبرت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: اساتذہ کا ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار: کووند

كورونا کے اس مشکل دور میں بھی اپنے استادی کے فرائض كو انجام دینے والے جعفر مہندی کی خدمات یقینی طور پر ان لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو اپنے فرض سے بچنے کا بہانہ تلاشتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.