ETV Bharat / state

Money Laundering Case مختار انصاری کے خاندان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی - منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ

ای ڈی نے مختار انصاری کی کئی کروڑ کی سات جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ جالون ضلع کی 6 جائیدادیں ہیں، جبکہ 1 جائیداد غازی پور ضلع کی ہے۔ ان سات جائیدادوں کی موجودہ مالیت 7 کروڑ روپے سے زیادہ بتائی گئی ہے۔ ED action against Mukhtar Ansari family

مختار انصاری کے خاندان کے خلاف ای ڈی کی کارروائی

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 7:46 AM IST

نئی دہلی: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کے روز سابق رکن اسمبلی مختار انصاری سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سات جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔ ای ڈی نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ مختار انصاری اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت درج مختلف ایف آئی آر کی بنیاد پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ جن میں سے سات جائیدادیں ایک کیس میں اٹیچ کی گئیں ۔ رجسٹری کے مطابق ان جائیدادوں کی قیمت 1.48 کروڑ روپے ہے جبکہ اس وقت سرکل ریٹ 3.42 کروڑ روپے تھا۔ ED attaches Properties of Mukhtar Ansari

ای ڈی کے مطابق، اتر پردیش پولیس نے پارٹنر فرم میسرز وکاس کنسٹرکشن کے خلاف عوامی مقامات پر تجاوزات کے بعد گودام بنانے کے لیے دو ایف آئی آر درج کی ہیں۔ یہ گودام اتر پردیش کے مؤ اور غازی پور اضلاع میں بنائے گئے تھے ۔ ED attaches Mukhtar Ansaris properties

یہ بھی پڑھیں : Mukhtar's Associate Attached in Ghazipur غازی پور میں مختار انصاری کے معاون کی 14کروڑ کی ملکیت ضبط

وکاس کنسٹرکشن کو مختار انصاری کی بیوی افشاں انصاری اور ان کے دو بھائی عاطف رضا اور انور شہزاد اور دو دیگر رویندر نارائن سنگھ اور ذاکر حسین چلا رہے تھے۔ ای ڈی کی تحقیقات کے مطابق کمپنی نے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو گودام کرایہ پر دے کر 15 کروڑ روپے کمائے تھے۔ جس کے بعد یہ رقم کمپنی اور افشاں انصاری کے نام پر جائیداد خریدنے میں استعمال ہوئی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.