ریاست اترپردیش کے شہر مئو سے سہیل دیو بھارتی سماج پارٹی کے رکن اسمبلی اور مختار انصاری کے فرزند عباس انصاری کو ای ڈی نے جمعہ کی دیر رات گرفتار کیا تھا، قبل ازیں ای ڈی نے ان سے ان کے پریاگ راج دفتر میں 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، مختار انصاری کے خلاف درج منی لانڈرنگ کیس میں ای ڈی نے انہیں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بلایا تھا،اس سے قبل مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری کا بیان قلمبند کرنے کے بعد عباس انصاری سے پوچھ گچھ کا دوسرا دور شروع کیا گیا، جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اہم بات یہ ہے کہ ای ڈی نے گزشتہ ماہ عباس انصاری کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔ED arrests jailed Mukhtar Ansari's MLA son Abbas Ansari
پریاگ راج میں ای ڈی نے 9 گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد عباس انصاری کو گرفتار کیا ہے، ای ڈی کی پریاگ راج علاقائی یونٹ کی ٹیم نے منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے عباس انصاری کو بلایا تھا۔ جہاں عباس انصاری سے دوپہر سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی، رات 11.30 بجے تک پوچھ گچھ کے بعد ای ڈی نے عباس انصاری کو گرفتار کر لیا، بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی عباس کو علاج کے لیے بھی لے گئی۔
جمعہ کی دوپہر عباس انصاری پوچھ گچھ کے لیے پریاگ راج سول لائنز میں ای ڈی کے علاقائی دفتر پہنچے تھے۔ جہاں دوپہر سے شروع ہونے والی پوچھ گچھ رات گئے تک جاری رہی۔ اس دوران تقریباً 11.30 بجے ای ڈی کی ٹیم ان کے ساتھ باہر آئی۔ جس کے بعد عباس کے ڈرائیور نے بتایا کہ ای ڈی انہیں گرفتار کر کے کسی نامعلوم مقام پر لے گئی ہے، ڈرائیور نے یہ بھی بتایا کہ ای ڈی کی ٹیم نے اسے اوپر بلایا اور اس کا آئی کارڈ اور دستاویزات چیک کئے، اس وقت ای ڈی کے اہلکار عباس کو گاڑی میں بٹھا کر دفتر سے باہر لے گئے ،تاہم عباس کے ساتھ ای ڈی کے اہلکار کہاں گئے ہیں اس کو لے کر کافی قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔
21 اکتوبر ک ایم ایل اے عباس انصاری، بھائی عمر انصاری سمیت تین لوگوں ن، جو کئی مہینوں سے مفرور تھے،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور افسران کو دھمکانے کے دو معاملوں میں ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں خودسپردگی کی تھی، اس کے بعد تینوں کو عدالتی تحویل میں لے جایا گیا، تاہم تقریباً تین گھنٹے بعد تینوں کو ضمانت مل گئی۔
عباس انصاری سمیت تینوں ملزمان 3 ماہ سے مفرور تھے، اس کے بعد عباس انصاری نے سپریم کورٹ میں راحت کی اپیل کی تھی، جس پر عباس کو لکھنؤ میں درج غیر قانونی اسلحے کے معاملے میں گرفتاری سے چار ہفتوں کی عبوری راحت دی گئی۔
مزید پڑھیں:EC Bans Abbas Ansari From Campaigning: عباس انصاری کا متنازع بیان، تشہیری مہم پر لگی پابندی