ETV Bharat / state

گوتم بدھ نگر میں لاک ڈاؤن میں نرمی - دہلی میٹرو خدمات کی بحالی

گوتم بدھ نگر میں صبح 7:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے اس کے سبب پھر سے سڑکوں پر لوگوں کی نقل و حرکت شروع ہوگئی ہے۔

گوتم بدھ نگر میں لاک ڈاؤن میں نرمی
گوتم بدھ نگر میں لاک ڈاؤن میں نرمی
author img

By

Published : Jun 8, 2021, 7:06 AM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں پیر کو 38 دنوں کی طویل مدت کے بعد کچھ شرائط کے ساتھ صبح 7:00 بجے سے شام 7:00 بجے تک لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے۔

اس دوران ایک بار پھر بازاروں میں معاشی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ حالانکہ سڑکوں پر پہلے کی طرح ہجوم دیکھنے کو نہیں مل رہا ہے۔

ویڈیو

وہیں دہلی میٹرو خدمات کی بحالی کے ساتھ ہی میٹرو اسٹیشنوں پر بھی لوگوں کی نقل و حرکت شروع ہوگئی ہے۔ ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے اتوار کے روز نئی ہدایات جاری کیں۔ جس کے تحت لوگوں کو چھوٹ دی جارہی ہے۔

لاک ڈاؤن میں خالی پڑی سڑکیں گاڑیوں سے مکمل طور پر بھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، صنعتی علاقوں میں مزدوروں کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔

وہیں رات 7 بجے سے صبح 7 بجے تک رات کا کرفیو اور ہفتہ اور اتوار کا کرفیو پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.