پولیس ذرائع نے یہ معلومات دی ۔ انہوں نے بتایا کہ شکوہ آباد علاقے میں ایک 32 سالہ خاتون ہفتہ کی شب شادی کی تقریب میں کھانا بنانے کے لیے گئی تھی ۔
خاتون کا الزام ہے کہ شادی کے بعد وہ دیر رات ای رکشا میں بیٹھ کر اپنے گھر آ رہی تھی ۔ اسی دوران رکشا ڈرائیور 35 سالہ رامو کٹھیریا نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کی تحریری شکایت پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیج دیا۔