اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ آناتھ 29جنور ی کو گنگا یاتراکے تحت دورے پر رہیں گے، اسی کے پیش نظر پی ڈبلیو ڈی نے انجینئر وں کو آوارہ مویشیوں کو پکڑنے کی ذمہ داری سو نپی تھی، جب معاملہ طول پکڑنے لگا تو اس کے بعد اس ہدایت نامہ کو منسوخ کر دیا گیا ۔
ہدایت نامے کے مطابق وزیر اعلی کے امکانی دورے دوران سڑکوں پر کو ئی مویشی نظر نہ آئےاس لئے ان انجینئروں کو ٹیم کے ساتھ سڑکوں پر رہنے کی ذمہ داری سو نپی گئی تھی ۔
سوشل میڈیا میں اس ہدایت نامہ کے وائرل ہو نے کے بعد محکمہ میں کھلبلی مچ گئی، ضلع انتظامیہ نے آناً فاناً اس ہدایت نامہ کو واپس لے لیا۔
جب اس معاملہ کے متعلق انتظامیہ سے بات کی گئی تو انتظامیہ نے بتایا کہ یہ غلطی سے جاری ہو گیا تھا۔