امروہہ میں نجی ڈاکٹر کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
معاملے کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس سپرنٹنڈنٹ امروہہ بتایا کہ مورتک کے دوسرے گاؤں کی ایک خاتون کے ساتھ ڈاکٹر امر سنگھ کے ناجائز تعلقات تھے جس کی وجہ سے ان کا قتل کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ لاش ملنے کے بعد سپرنٹنڈنٹ پولیس امروہہ ڈاکٹر وپن ٹنڈا نے پولیس کی ٹیموں کو اس واقعے کے انکشاف کے لیے لگا دیا تھا۔
ایس پی ٹنڈا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ امر سنگھ نامی نوجوان جو نجی ڈاکٹر کی حیثیت سے کام کرتا تھا، اسے سکریلی کے رہائشی نانک نامی شخص نے قتل کیا ہے۔
امر سنگھ کا گرفتار نوجوان نانک کی اہلیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی اطلاع ملتے ہی نانک نے اپنی بیوی کو امر سنگھ سے ملنے سے روک دیا۔
اس کے بعد بھی مقتول نوجوان ملاقات کے لیے خاتون پر دباؤ ڈالتا رہا جس سے پریشان ہو کر خاتون نے اپنے شوہر سے شکایت کردی۔
مذکورہ شوہر اور بیوی دونوں نے مل کر منصوبہ بنایا اور امر سنگھ کو فون کرکے ایک جگہ بلایا گیا اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا۔
اس کے بعد لاش کو گاؤں کے قریب ایک کھیت میں پھینک دی گئی۔ فی الحال ملزم کی اہلیہ اب تک فرار ہے۔