اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اس دوران سماجوادی پارٹی کے دفتر میں مسلم مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملائم سنگھ یادو کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا تو وہیں ہندو مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہون کیا۔
مظفر نگر میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی بگڑتی ہوئی صحت کی جلد صحت یابی کیلئے آج مہاویر چوک پر واقع سماجوادی پارٹی کے دفتر پر جلد صحت یابی کے لئے سماجوادی پارٹی کے کارکنان نے ہندو مسلم اتحاد کی مثال قائم کی۔ ان کی جلد صحت یابی کے لیے ایک جانب دعا تو دوسری جانب ہون و یگ کا اہتمام کیا گیا۔
سماجوادی پارٹی کے رہنما علیم روشن نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتائے کی سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی گزشتہ کئی روز سے طبیعت ناساز چل رہی ہے۔ ان کی طبیعت کی جلد صحت یابی کے لئے آج پارٹی دفتر پر خصوصی دعا اور ہون کا اہتمام کیا گیا۔
مزید پڑھیں: ملائم سنگھ یادو کی طبیعت خراب، اسپتال میں ہوئے داخل
غورطلب ہے کہ جمعرات کے روز سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ جس کے بعد انہیں بے چینی کی وجہ سے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔