نئی دہلی: امریکہ کے لاس ویگاس میں منعقدہ مسٹر اولمپیا پرو میٹ میں مکیش سنگھ نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ ہندوستان کی کھیلوں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ ایک ہی جم کے تین کھلاڑی یعنی دروناچاریہ دی جم نے اس بین الاقوامی سطح کے مقابلے کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔Dronacharya The GYM Felicitates Students For Making History In America
نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں ان کھلاڑیوں کو اعزاز دیتے ہوئے ہیلتھ اور فٹنس سینٹر کے ڈائریکٹر دروناچاریہ دی جم کے بانی ڈائریکٹر دروناچاریہ بھوپیندر دھون نے اس بے مثال کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر درونا چاریہ دی جم کے ڈائرکٹر مسٹر سوجیت کھتری، دروناچاریہ دی جم کے ڈائرکٹر مسٹر شرے بنسل، نیشنل پاور لفٹنگ چمپئن مسٹر سریندر گوگی، مسٹر نوین کالرا اور کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین موجود تھے۔
مزید پڑھیں:Masters District Athletic Meet 2022 اسی سالہ خاتون کی 100 میٹر کی ریس میں شرکت
اس کے ساتھ قومی پتریکا کے چیف ایڈیٹر مسٹر گورچرن سنگھ ببر، فٹ لائن کے ڈائریکٹر مسٹر ہرمیت لوتھرا، فٹنس ماہر ڈاکٹر ایس کے لو اینڈ نو یوگ کے مسٹر سدرشن کھنہ کو درونچاریہ دی جم کے ساتھ ان کی برسوں سے مسلسل وابستگی اور درونچاریہ دی جم کی ترقی میں کارآمد شراکت کے لئے اعزاز سے نوازا گیا۔Dronacharya The GYM Felicitates Students For Making History In America