ریاست اتر پردیش کے وارانسی میں مشہور کاشی وشو ناتھ مندر میں عقیدت مندوں کو اب مخصوص لباس میں مندر کے احاطے میں آنا ہو گا۔
اس نئے ڈریس کوڈ میں مردوں کو بھارتی روایتی دھوتی پہننی ہو گی جبکہ عورتوں کو ساڑی پہن کر مندر میں آنا ہو گا۔
مزید پڑھیے:- خصوصی رپورٹ : گجر بکروال قبیلے کی تاریخ اور ان کے پیچیدہ مسائل
مزید پڑھیے:- حزب اختلاف کی اہم میٹنگ آج، کئی جماعتوں کا شامل ہونے سے انکار
مزید پڑھیے:- فلپائن : منیلا میں آتش فشاں پھوٹ پڑا
یہ فیصلہ کاشی وِدوت پریشد کی طرف سے کیا گیا ہے، وہ لوگ جو اس نئے ڈریس کوڈ کو نہ اپنا کر آئے تو انہیں مندر میں نہیں آنے دیا جائے گا۔ انہیں دور سے مندر کا درشن کرنا ہوگا۔
اس نئے لباس کوڈ کو نافذ کرنے کی تاریخ ابھی تک منظرعام پر نہیں لائی گئی ہے جبکہ مندر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لباس کوڈ کو جلد نافذ کیا جائے گا۔