ڈاکٹر ضیاء الدین احمد ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اے ایم یو کے پیڈیاٹرکس و پریونٹیوڈنٹسٹری شعبہ کی سربراہ ڈاکٹر صائمہ یونس خان کو انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ڈینٹل ریسرچ (آئی اے ڈی ار) کی جان کلارکسن فیلو شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر صائمہ یونس خان کو اس فیلو شپ کے تحت 15 ہزار امریکی ڈالر ملیں گے، جو 18 مارچ دوہزار بیس کو واشنگٹن میں آئی اے ڈی آر کے اجلاس میں انہیں رسمی طور سے عطا ککی جائے گی ،یہ فیلو شپ حاصل کرنے والی ڈاکٹر صائمہ ہندوستان کی پہلی خاتون ہوں گی ۔
واضح رہے کہ آئی اے ڈی آر کے جان کلارکسن فیلوشپ ہر دو سال پر ایک پوسٹ ڈاکٹر ریسرچ کو دی جاتی ہے، ڈاکٹر صائمہ فیلو شب ملنے کے بعد اپنی رپورٹ امریکہ میں واقع آئ اے ڈی آر کے مرکزی ہیڈکوارٹر میں جمع کریں گی۔
قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر صائمہ کو اس سے قبل انٹرنیشنل کالج آف ڈینٹسٹ کی فیلوشپ، اور ممتاز سائنسدان کا بھی ایوارڈ مل چکا ہے۔