ہردوئی کے ضلع ہسپتال میں تعینات ڈاکٹر قمر حیدر نے ایک کلینک کی شروعات کی ہے۔ اس کا افتتاح سابق ریاستی وزیر مکیش اگروال نے کیا۔
یہ افتتاح چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سوامی دیال اور چیف میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رویندر سنگھ کی موجودگی میں ہوا۔ اس کلینک کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔
ڈاکٹر قمر حیدر اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر خوشبو فاطمہ نے مل کر نیو سہارا پالی کلینک کی شروعات کی ہے۔ دونوں ہی سرکاری ملازم ہیں۔ ڈیوٹی کے بعد یہ دونوں ہی اپنے کلینک پر وقت دیں گے اور ہفتے میں ایک روز مریضوں کو مفت علاج کی سہولت مہیا کرائی جائے گی۔
سی ایم او ڈاکٹر سوامی دیال نے کہا کہ ڈاکٹر قمر حیدر کا یہ فیصلہ واقعی قابل تعریف ہے، ہر ڈاکٹر یا ہر نرسنگ ہوم کو اس طرح کے فیصلے لینے چاہیے، تاکہ ہر غریب اپنا بہتر علاج کرا سکے۔
اس کے علاوہ انہوں نے حکومت سے بھی یہ بات کی ہے کہ ہر ہسپتال میں یہ آرڈر فالو کیے جانے چاہیے کی ہر روز تقریبا پندرہ سے بیس فیصد غریب لوگوں کا علاج مفت میں ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر قمر حیدر کی اس کوشش کی ہر کوئی تعریف کر رہا ہے۔