ڈاکٹر کفیل نے خط میں اس بات کا ذکر کیا ہے کہ کورٹ نے سات جون تک بقایہ رقم دینے اور ان کی بحالی کا حکم حکومت کو دیا تھا لیکن اب تک انہیں نہ بقایہ پیسے دیے گئے ہیں اور نہ ہی انہیں ان کے عہدے پر بحال کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل، اُس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب گورکھپور بی آر ڈی اسپتال میں کئی ننھے بچوں کی موت آکسیجن نہیں ملنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔