ETV Bharat / state

لکھنؤ میں دوہرے قتل سے سنسنی

author img

By

Published : Aug 29, 2020, 8:30 PM IST

لکھنؤ میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر ریلوے افسر کی اہلیہ اور اس کے بیٹے کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

لکھنؤ میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر ریلوے افسر کی اہلیہ اور اس کے بیٹے کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں دن دہاڑے ریلوے افسر کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کی گولی مار کر قتل کرنے کی وجہ سے سنسنی پھیل گئی۔

ریلوے افسر کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کے قتل کی خبر ملنے پر ڈی جی پی اور کمشنر سمیت متعدد افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے حادثے کا معائنہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکاری رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر دوہرے قتل کا یہ سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

لکھنؤ میں وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ سے چند قدم کے فاصلے پر ریلوے افسر کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کا دن دہاڑے قتل کردیا گیا جس کی وجہ سے علاقے میں سنسنی کا ماحول ہے

خیال رہے کہ سکیورٹی فورسز کے گھیرے میں رہنے والے لوریٹو چوراہے کے قریب بھارتی ریلوے بھون کی کوٹھی میں وزیر ریلوے پیوش گوئل کے تعلقات عامہ کے آئی آر ایس افسر آر ڈی واجپئی کی 50 برس کی اہلیہ مالتی دیوی، اور ان کے 22 برس کے بیٹے شرد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے۔

آناً فاناً میں پولیس نے ماں اور بیٹے کو علاج کے لیے ٹراما سنٹر بھجوایا، جہاں ڈاکٹرز نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔

اس واقعے کے بعد ڈائریکٹر جنرل پولیس ہیتش چندر اوستھی، کمشنر، وزیراعلیٰ کے خصوصی سکریٹری اور ایس ٹی ایف کے عہدیداروں نے موقع واردات کا معائنہ کیا۔

اس واردات کے بعد انتظامیہ یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ یہ قتل کیوں کیا گیا، اور قاتل قلعہ نما گھر میں کیسے داخل ہوا، اس کے لیے پولیس کی چھ ٹیمز گھریلو ملازموں سمیت دو درجن افراد کو تحویل میں پوچھ گچھ کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ہفتے کی دوپہر کو اعلیٰ سکیورٹی کے ساتھ وِویکانند مارگ میں واقع بنگلہ نمبر ایک کے اندر فائرنگ کی گئی، لیکن چند قدموں پر موجود پولیس نے اس کی آواز نہیں سنی۔ جب گھر کے لوگوں کی طرف سے اطلاع دی گئی تو گوتمپلی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا جب کسی واردات کے بعد ڈی جی پی خود موقع پر پہنچے ہوں۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ کنبہ میں ماں بیٹے کے علاوہ ایک بیٹی بھی تھی۔ پولیس افسران اس سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واقعے کے بارے میں اطلاع موصول ہونے کے بعد آر ڈی واجپئی کے لواحقین اور بی جے پی قائدین بھی موقع پر پہنچ گئے اور کنبہ کے افراد سے بات چیت کی، تاہم پولیس افسران نے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے، کہا جاتا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کے ملازم کوارٹرز میں موجود تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ماں بیٹے کو گولی لگی ہے، کیوں کہ متعدد کارتوسوں کے کھوکھے موقع سے برآمد ہوئے ہیں، جنہیں پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.