میرٹھ: اترپردیش کے ضلع میرٹھ کے جانی تھانہ کے تحت پیپلا گاوں میں میرٹھ میں آج آنر کلنگ کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے، غیرت کے نام پر عاشق جوڑے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق میرٹھ کے جانی تھانہ علاقے میں اتوار کو پیپلا گاؤں میں پریمی جوڑا شدید زخمی حالت میں کمرے میں ملا۔ ان کے جسم پر گولی لگی ہوئی تھی۔ کمرے میں لاش ملنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ گولی لگنے سے عاشق نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ شدید زخمی حالت میں لڑکی کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:Idols Vandalises in Aligarh Temple مندر میں مورتیاں توڑنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
ذرائع کے مطابق پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کو موقع سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی پستول سے نوجوان کو سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ نوجوان کی شناخت دیویندر کے طور پر ہوئی ہے۔ اس کے والد کا نام شبھم ہے۔ مقتول نوجوان ساکشی نام کی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ لگتا ہے لیکن تفتیش مکمل ہونے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی بھی موقعے پر پہنچ گئے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی۔ تحقیقات کے لئے فی الحال لڑکی کے والد کو حراست میں لیا گیا ہے۔