انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں جو پانچ ایکڑ زمین پر مسجد کے علاوہ دیگر مفاد عامہ تعمیر ہوں گے، اس کے لئے لکھنؤ یونیورسٹی کے روہت شریواستو نے سب سے پہلے 21 ہزار روپے چندہ دیا ہے۔
اس سلسلے میں اطہر حسین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران پہلے ہی بتایا تھا کہ 'انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ میں صرف مسلمان ہی چندہ دیں گے ایسا نہیں ہے۔
اس میں کسی بھی مذاہب سے تعلق رکھنے والے انصاف پسند لوگ چندہ دے سکتے ہیں لیکن وہ حلال کمائی سے ہو۔ 'دو بینک اکاؤنٹز۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران ٹرسٹ کے سکریٹری و ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ یہ اکاؤنٹز آئی سی آئی سی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک میں کھولے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراد آباد: دو شاطر موبائل چور گرفتار
مسجد کے لیے عوامی چندہ آئی سی آئی سی آئی اکاؤنٹ میں جمع کیا جائے گا۔ یہ جانکاری سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت کو حاصل ہوئی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن ٹرسٹ کے ترجمان نے بتایا کہ شریعت کے مطابق سود، شراب کی تجارت اور ذخیرہ اندوزی سے جمع کی گئی رقم مسجد کی تعمیر میں استعمال نہیں ہوگی۔ ایودھیا میں مسجد کے ساتھ ہی ریسرچ سینٹر، لائبریری، کمیونٹی کچن، میوزیم بھی تعمیر کئے جائں گے۔