لکھنؤ: ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سینکڑوں اسپتال موجود ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں ڈاکٹرز اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیں۔ یکم جولائی کو پورے ملک میں ڈاکٹرز ڈے منایا جاتا ہے۔ لکھنؤ کے متعدد اسپتالوں میں ڈاکٹرز نے پورے جوش و خروش کے ساتھ ڈاکٹرز ڈے منایا اور انسانی زندگی کو بچانے کا وعدہ کیا اور اپنے مصمم عزم کا اظہار کیا ہے۔ اسی لکھنؤ کے سامرا اسپتال میں بھی ڈاکٹرز و نرسز نے اس دن کو سماجی خدمات انجام دینے کا عزم ظاہر کیا۔ Doctor's Day was Celebrated with Great Enthusiasm in Lucknow
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر ڈاکٹر ثمر عباس نے کہا کہ عوام کو ڈاکٹرز کے بھی جذبات و احساسات کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز علاج کے لیے اگرچہ رقم لیتے ہیں تاہم ان کے جذبۂ ایثار و سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ Doctors Day Celebrations in Lucknow۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاج کو بنیادی حقوق میں شامل کیا جائے تاکہ ہر شخص صحت مند رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ڈاکٹرز کے لیے بے حد اہم ہے۔ اس دن ان کی خدمات کو یاد کیا جاتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ثمر نے ڈاکٹرز کی پوری برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مریضوں سے حسن سلوک سے پیش آنے کی اپیل کی ہے۔