ETV Bharat / state

ڈاکٹرز اور ملازمین کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا

author img

By

Published : May 5, 2020, 4:11 PM IST

دارالحکومت لکھنؤ کے بلرام پور ہسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے تعینات ڈاکٹرز اور عملے کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔

ڈاکٹرز اور ملازمین کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا
ڈاکٹرز اور ملازمین کو ہوٹل میں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا

ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے بلرام پور ہسپتال میں کووڈ۔ 19 کے آئسولیشن وارڈ میں تعینات ڈاکٹروں اور عملے کو قرنطینہ کے لیے ہوٹل نہیں دیئے جائیں گے۔ بلرام پور ہسپتال انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک حکم جاری کیا ہے۔ اس حکم پر ڈاکٹروں اور عملے نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ 'ڈاکٹر اور عملہ کو گھروں میں قرنطینہ رہے اور روسٹر کے مطابق مقرر کردہ مقام پر اپنے فرائض سرانجام دیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے اس فرمان سے ملازمین میں ناراضگی ہے۔ جیمنی کانٹینینٹل اور کلارک اودھ میں بلرام پور ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملے کو قرنطینہ کیا گیا۔ جیمنی کانٹینینٹل کے عملے نے دو بار اعلی حکام سے ہوٹل کے بارے میں ناقص کھانے کی شکایت کی۔ شکایت کے بعد کچھ بہتری آئی لیکن اب اس سارے معاملے پر سی ایم ایس ڈاکٹر گپتا نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام افراد فوری طور پر دونوں ہوٹلوں سے چلے جائے۔

اس سارے معاملے پر بلرام پور ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ 'ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر عملہ کو خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔ ایک طرف اس سارے معاملے پر عملے اور ڈاکٹروں نے بلرامر ہسپتال انتظامیہ پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بیتے دنوں میں ہسپتال میں ناقص کھانے کی شکایت کی تھی جس کے بعد بلرام پور ہسپتال انتظامیہ ان کے ساتھ اس طرح سلوک کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.