ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر سزا

ریاست اترپردیش کے رامپور میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ضلع انتظامیہ نے سبق سکھانے کا انوکھا طریقہ اختیار کیا ہے۔ بلا ضرورت گھروں سے باہر گھوم رہے لوگوں سے اٹھک بیٹھک کرائی۔ ڈی ایم کی سزا کا ویڈیو ہوا وائرل۔

DM punished for violating lockdown
لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے پر لوگوں سے کرائی اٹھک بیٹھک
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 4:03 PM IST

لاک ڈاؤن میں گھروں سے باہر گھومنے والوں کی اب خیر نہیں۔ رامپور میں ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ کسی بھی وقت نکل جاتے ہیں موٹر سائیکل پر اور ضلع کے مختلف مقامات پر گھوم کر بلا ضرورت گھروں سے باہر گھوم رہے لوگوں کی کلاس لگاتے ہیں ۔

دیکھیں ویڈیو

آج رامپور کے پیلا تالاب محلہ میں جب ڈی ایم کا وہاں سے گزر ہوا تو دو لوگ بغیر ماسک لگائے گھروں سے باہر گھوم رہے تھے۔ ضلع انتظامیہ نے ان کو روک کر جو سزا سنائی تو ان ان افراد کے پیروں تلے کی زمین نکل گئی۔

دراصل ڈی ایم آنجنئے کمار نے ان دونوں کو اٹھک بیٹھک کرنے کی سزا دی۔ اس کے بعد ان کو لاک ڈاؤن کے اصولوں کی پابندی کرنے اور سختی سے اس پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کے بعد جانے دیا۔

وہیں ڈی ایم نے باہر گھوم رہے بچوں کو بھی گھروں میں رہنے کی تاکید کی۔ جو بچے بغیر ماسک لگائے گھوم رہے تھے ان کو ماسک بھی دیے گئے۔

واضح رہے کہ ریاست میں ہفتہ اور اتوار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن نافذ رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتظامی افسران سے لیکر پولیس جوان تک تمام اہلکار ضلع بھر میں راؤنڈ لگاکر عوام سے لاک ڈاؤن پر عمل کرانے میں مصروف ہیں۔

ضلع انتظامیہ آنجنئے کمار سنگھ اپنے ویڈو پیغام کے ذریعہ عوام سے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے ماسک پہننے کے بھی طریقے بتائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.