ETV Bharat / state

بہرائچ: مڈبھیڑ میں موت کے بعد مجسٹریٹ جانچ کا حکم

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ گورکھپور کے گلرہا کے گرام منیتا پور سے تعلق رکھنے والا پنے لال یادو شاطر بدمعاش تھا۔ وہ کئی سالوں سے فرار چل رہا تھا۔

judicial inquiry
judicial inquiry
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 4:09 PM IST

اترپردیش کے ضلع بہرائچ میں گورکھپور باشندہ 50 ہزار روپے کا انعامی بدمعاش پنے یادو کی پولیس اور ایس ٹی ایف کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں موت کے بعد ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جوڈیشیل جانچ کے احکامات دیے ہیں۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے خط کی بنا پر جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ مہسی کے ایس ڈی ایم کو جانچ افسر نامزد کرتے ہوئے پندرہ دنوں میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا 'گورکھپور کے گلرہا کے گرام منیتا پور باشندہ پنے لال یادو شاطر بدمعاش تھا۔ وہ کئی سالوں سے فرار چل رہا تھا۔ اس کی گرفتاری پر پولیس نے پچاس ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا'۔

یہ بھی پڑھیے
'میں اب بھی مانتا ہوں کہ جموں و کشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ ہے'

وہ ضلع کے مہسی تحصیل علاقے کے ہردی علاقے کے گلکارا ٹولہ میں جھونپڑی بنا کر رہ رہا تھا۔ 10 جولائی کی صبح ایس ٹی ایف لکھنؤ اور پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں اسے گولی لگی تھی۔ اسپتال بھیجے جانے پر اس کی موت ہوگئی جس کے بعد ایس پی وپن مشرا نے اس معاملے میں جانچ کے لئے خط لکھا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.