ETV Bharat / state

ٹڈیوں سے فصلوں کو بچانے کے لیے اہم میٹنگ

ریاست اترپردیش کے ضلع بنارس میں ٹڈیوں کے خطرات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کوشل راج شرما کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔

میٹنگ
میٹنگ
author img

By

Published : May 29, 2020, 6:05 PM IST

بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو شل راج شرما نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ٹڈیوں کے حملے سے فصلوں کو بچانے کے لئے سبھی ممکن راستے اختیار کئے جائیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کاشی ودّیا پیٹھ اور سوائے پور بلاک میں خاص طور سے بچاؤ مہم جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹڈیوں کا گروہ مرزاپور وسون بھدر علاقے تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے بعد بنارس کے ان علاقوں میں ٹڈیوں کا حملہ فصل پر ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر گاؤں میں 20 ٹریکٹر، ہر بلاک میں 20 ٹاٹا میجک کے ساتھ تالاب اور ٹیوب ویل کی لسٹ بنائی جائے۔ اس کے علاوہ چار سے پانچ فائر برگیڈ کی گاڑیوں کو بھی اسپرے کے لئے تیار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر بلاک پر 100 سے زائد مینول اسپرے کو بھی تیار رکھنے کا حکم دیا ہے اس کے لیے ڈیم نے اے ڈی یو پنچایت کو انچارج بنایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.