ETV Bharat / state

کانپور: کووڈ ہسپتال کی من مانی کے خلاف ضلع انتظامیہ سخت

کانپور میں سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ کئی پرائیویٹ ہسپتال بھی کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ لیکن اب پرائیویٹ ہسپتالوں میں موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی طریقہ سے پیسے کی وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس پر ضلع انتظامیہ نے ایک ہسپتال کے اوپر مقدمہ درج کر دیا ہے اور ایک ایمبولینس ڈرائیور پر بھی قانونی کاروائی کی ہے۔

کانپور: کووڈ ہسپتال کی من مانی کے خلاف ضلع انتظامیہ سخت
کانپور: کووڈ ہسپتال کی من مانی کے خلاف ضلع انتظامیہ سخت
author img

By

Published : Apr 28, 2021, 9:42 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ دس سے زیادہ پرائیوٹ ہسپتالوں کو کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے مختص کیا گیا ہے، کانپور میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہر روز دو ہزار سے زائد معاملے سامنے آرہے ہیں، ایسے میں مریضوں کو اسپتالوں میں جگہ مل پانا ناممکن سا ہوگیا ہے۔

مریضوں کی زیادہ تعداد کو دیکھتے ہوئے پرائیویٹ ہسپتال والے من مانی کر رہے ہیں، سرکار کی طرف سے مختص کیے گئے یہ پرائیوٹ ہسپتال سہولیات کے نام پر مریضوں سے بے تحاشہ پیسے وصول کر رہے ہیں۔لیکن جب اس کی جانکاری ضلع انتظامیہ کو ملی تو انہوں نے کئی ہسپتالوں پر چھاپہ ماری کی جس میں پایا گیا کہ ایک ہسپتال حکومت کی طرف سے مختص کیے گئے پیسے سے زیادہ مریض سے پیسہ وصول کررہا ہے۔جس کے بعد اس ہسپتال کے اوپر قانونی کاروائی کی گئی ہے۔

اسی طرح ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں کورونا مریض کی موت کے بعد اس کی لاش کو شمسان گھاٹ لے جانے کے نام پر رشتہ داروں سے پیسہ وصولا گیا، جس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ایمبولینس ڈرائیور پر بھی کارروائی کی ۔

پرائیویٹ ہسپتال چونکہ روزگار اور آمدنی کا ایک ذریعہ ہوتے ہیں، اس لیے یہاں سہولیات کے نام پر من مانی پیسہ وصول کیا جاتا ہے۔ کورونا وائرس وباء سے آئی ہوئی آفت کے مدنظر کچھ بڑے پرائیویٹ ہسپتال کو سرکار نے اپنی تحویل میں لے کر کووڈ اسپتال میں منتقل کیا ہے اور اس کے سارے انتظامات بھی اپنی نگرانی میں کررہی ہے لیکن ان ہسپتالوں میں مریضوں کی بے تحاشہ بھیڑ کو دیکھتے ہوئے ہسپتال والے غیر قانونی طریقے سے اپنی آمدنی کرنے سے نہیں گریز کر رہے ہیں ، انہی چیزوں پر ضلع انتظامیہ سختی بھی اختیار کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.