ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر آدرش سنگھ نے بتایا کہ ہر برس کی طرح رواں برس بھی حکومت کی ہدایت پر کمبلوں کی خرید کی گئی ہے۔ غریب اور بے سہارا افراد کی نشان دہی کر کے انہیں یہ کمبل تقسیم کئے جاتے ہیں۔ رواں برس بھی تمام غریب اور بے سہارا افراد کی نشان دہی کر لی گئی ہے۔
منگل کے روز رکن پارلیمان نے 10 افراد کو کمبل تقسیم کرکے اس کا آغاز کیا۔ اس کے تحصیلوں اور بلاک سطح پر کمبل تقسیم کا کیا جائے گا۔
وہیں کمبل تقسیم تقریب کے مہمان خصوصی اوپیندر راوت نے کہا کہ رواں برس جس طرح کی سردی پڑ رہی ہے۔ اس میں غریب اور بے سہارا افراد کو سردی سے محفوظ رکھنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔
مزید پڑھیں:
دیوبند: کورونا ویکسین کے تعلق سے افواہوں کا بازار گرم
اس کے لئے تمام انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ کمبل تقسیم بھی انہیں میں سے ایک ہے۔ حکومت سردی سے عوام کا تحفظ کرانے کے لئے پرعزم ہے۔