ETV Bharat / state

Farmer Protest :مطالبات پورے نہ ہونے سے برہم کسانوں کا نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر پر ہنگامہ - نوئیڈا اردو نیوز

سالوں سے اپنے مطالبات کو لیکر نوئیڈا، اتر پردیش کے کسان مسلسل احتجاج کررہے ہیں، وہیں گزشتہ روز کسانوں نے اپنے مطالبات سے متعلق نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 11:55 AM IST

کسانوں کا نوئیڈا اتھارٹی کے دفتر پر ہنگامہ

نوئیڈا: مطالبات پورے نہ ہونے پر کسانوں نے ایک بار پھر نوئیڈا اتھارٹی پر ہلہ بول دیا۔ ہزاروں کسان نوئیڈا اتھارٹی پہنچے۔۔ پولیس کی بڑی تعداد انہیں روکنے کے لیے موجود رہی لیکن کسان تمام رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے اتھارٹی کے گیٹ پر پہنچ گئے۔ پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے۔ کسانوں نے نوئیڈا اتھارٹی کا مین گیٹ توڑنے کی کوشش کی۔ اس دوران پولیس اور کسانوں کے درمیان دھکا مکی بھی ہوئی۔ صورتحال انتہائی نازک ہو گئی۔ پولیس کو قابو کرنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ نوئیڈا کے کسان اپنے مختلف مطالبات کو لے کر اتھارٹی کے دفتر پر طویل عرصے سے احتجاج کر رہے تھے۔ اعلیٰ حکام نے کسانوں کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو جلد حل کیا جائے گا۔ عہدیداروں نے یقین دلایا تھا کہ کسانوں کے مسائل کو اتر پردیش حکومت کے سامنے پیش کیا گیا ہے جس کے بعد انہیں حل کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

سکھبیر خلیفہ کا کہنا ہے کہ نوئیڈا اتھارٹی کے افسران نے کسانوں سے جھوٹ بولا ہے۔ ہمارا کوئی مسئلہ حل نہیں ہوا۔ ہماری طرف کوئی توجہ نہیں ہے۔سالوں سے صرف یقین دہانی اور وعدہ کئے جا رہے ہیں لیکن زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف ہنگامہ کرنے پر مجبور ہیں۔ سکھبیر خلیفہ نے بتایا کہ کسان کئی سالوں سے اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں۔ لیکن انصاف کی روشنی کہیں نظر نہیں آتی۔ جس کی وجہ سے آج بڑی تعداد میں کسان جمع ہوئے اور نوئیڈا اتھارٹی پہنچے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے ان کے مسائل پر توجہ نہ دی تو یہ احتجاج اور بھی شدید ہو جائے گا۔ ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی نوئیڈا پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور حالات قابو میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Kisan Maha Panchayat in Meerut کسانوں کے مسائل حل کرنے کےلیے میرٹھ میں مہا پنچایت کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.