اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت دو دن بعد حق رائے دہندگان اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے۔ تمام تر سیاسی جماعتوں کے رہنما اپنے محالفین پر عوام مخالف ہونے کا الزام عائد کررہے ہیں اور ووٹروں کو اپنے امیدوراوں کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔
ریاست کے ضلع بریلی میں بی ایس پی سربراہ مایا وتی نے ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔اپنے چالیس منٹ کے خطاب میں اُنہوں نے کانگریس پارٹی پرتنقید کی۔
مایا وتی نے کانگریس کے علاوہ ریاست کی بی جے پی حکومت پر تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ یوگی حکومت میں مسلمان خوف و ہراس میں زندگی بسر کرنے پر مجبو رہیں۔ریاست کے مسلمانوں کے ساتھ دورہرا رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔Mayawati Criticized the Opposition
اُنہوں نے مزید کہا کہاتر پردیش میں مُسلم معاشرہ کے افراد سے زیادہ ناخوش ہیں۔کیونکہ ان کے ساتھ حکومت کی جانب سے سوتیلا رویہ اپنایا جارہا ہے۔ مسلمانوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بریلی ڈویژن میں تمام طبقات اور تمام مذاہب کے لوگ بستے ہیں ۔تاہم یہاں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے۔
مایاوتی نے کہا کہ مسلمانوں کا خیال ہے کہ وہ سماجوادی پارٹی کے اقتدار میں محفوظ تھے۔مگر یہ حقیقت کے بر عکس ہے ۔ پانچ برسوں تک سماجوادی پارٹی نے اُن سے کام لیا اور پھر اُن کی تعداد اور تعاون کے لحاظ سے اُنہیں ٹکٹ نہیں دیا۔ جبکہ ہم نے جہاں مسلمانوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اُن کی تعداد کے نتاسب سے ٹکٹ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ کانگریس اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مرکز اور ریاست سے باہر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کانگریس پارٹی پر الزام عائد کیا گیا کانگریس دلت اور پسماندہ طبقات کی مخالف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب کانگریس بر سر اقتدارہوتی ہے تو وہ دلتوں اور پسماندہ طبقات کی پرواہ نہیں کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے دور حکومت میں غنڈوں اور مافیاؤں کا بول بالا تھا۔اور بی جے پی کے دور حکومت میں بننے والی پالیسی بھی ذات برادری اور آر ایس ایس کی تنگ نظری پر مبنی ہے۔ یہاں مذہب کے نام پر کشیدگی اور نفرت پھیلی ہوئی ہے۔ جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ دلت اور پسماندہ طبقات کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ سرکاری ملازمتوں میں بھی ریزرویشن کا کوٹہ بھی جے پی حکومت نے پورا نہیں کیا۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ اگر اتر پردیش میں ہماری حکومت آتی ہے تو مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا۔ آپ محسوس نہیں کریں گے کہ آپ کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔ ہماری جماعت کسی بھی سماج اور مذاہب کے لوگوں کو نظرانداز نہیں کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:UP Assembly Election 2022: بی جے پی حکومت میں نفرت کا ماحول رہا، مایا وتی
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بریلی ڈویژن کے لوگوں سے بہت اُنسیت ہے۔ خاص کر بدایوں کے لوگوں سے بہت محبت ہے۔ اُنہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنی بہن کو پانچویں مرتبہ وزیر اعلیٰ کے اقتدار تک پہنچائیں۔