بھابھی کو گولی مارنے کے بعد دیور کی خودکشی - shooting his sister-in-law in badaun
ریاست اترپردیش میں ضلع بدایوں کے بسولی علاقے میں ایک شخص نے اپنی بھابھی کو گولی مارنے کے بعد پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔
پولیس افسر (دیہات) ڈاکٹر سریندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 'بِسولی علاقے کے رہنے والے دیو موریہ نے تحریر طور پر بتایا کہ منگل کی رات معمولی 'کہا سُنی' کے بعد میں اس کے 24 سالہ بھائی راہل نے میری 28 سالہ بیوی ہیراکلی کو گولی مارکر قتل کردیا اور اس کے بعد اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
مقتولہ کے شہر دیو موریہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی راہل باہر رہ کر کام کرتا تھا، اور کورونا کے سبب ان دنوں گاؤں آیا ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جھگڑالو ذہن کا شخص تھا، بغیر کسی بات کے اکثر جھگڑا کیا کرتا تھا، تاہم اس کی بیوی سے اس کے بھائی راہل کا کوئی جھگڑا نہیں تھا۔
انہوں نے بتایا کہ معلوم نہیں رات میں ایسا کیا ہوا کہ راہل نے اس کی بیوی کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور پھر خود بھی پھانسی کا پھندہ اپنے گلے میں ڈال کر خودکشی کرلی۔
پولیس افسر نے بتایا کہ بادی النظر میں یہ گھریلو جھگڑا معلوم پڑتا ہے، جبکہ مقتولہ کے شوہر اور اہل خانہ کے ساتھ ساتھ گاؤں والوں کے بیان لیے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے بعد ہی یہ واضح ہوسکے گا کہ کیا وجہ تھی کہ راہل نے اپنی بھابھی کو قتل کرکے خود بھی خودکشی کرلی۔
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے آگے کی جانچ شروع کردی ہے، تاہم لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔