ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے اساتذہ کی تفصیلات اب پورٹل پر بھی - مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ

اترپردیش حکومت مدارس اساتذہ کی گڑبڑیوں پر لگام لگانے کے لئے اساتذہ کی تفصیلات 'ہیومن ریسورس پورٹل' پر اپ لوڈ کریگی ، تاکہ مزید شفافیت لائی جائے سکے۔ مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ 'ہیومن ریسورس پورٹل' پر تفصیلات اپ لوڈ کرانے کا مقصد بورڈ میں شفافیت لانا ہے۔ ابھی تک دوسرے اداروں میں یہ سسٹم تھا لیکن اب مدرسہ بورڈ کے اساتذہ کے لئے بھی یہ ضروری کر دیا گیا ہے۔

مدرسہ بورڈ کے اساتذہ کی تفصیلات اب پورٹل پر

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 9:45 AM IST

اتر پردیش حکومت دیگر تعلیمی اداروں کی طرح مدارس اساتذہ کی گڑبڑیوں پر لگام لگانے کے لئے اساتذہ کی تفصیلات 'ہیومن ریسورس پورٹل' پر اپ لوڈ کریگی، تاکہ مزید شفافیت لائی جائے سکے۔ اب سبھی مدارس اساتذہ کی تفصیلات ایک جگہ ہی مل سکے گی۔ اس کے علاوہ حکومت مدارس اساتذہ کے لئے 'ٹرانسفر پالیسی' بھی لا سکتی ہے۔

اترپردیش میں امداد یافتہ مدارس میں تقریبا 9 ہزار اساتذہ ہیں۔ حکومت پہلے مرحلے میں امداد یافتہ مدارس کے اساتذہ کی تفصیلات ہیومن ریسورس پورٹل پر فیڈ کروائیگی۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے میں رجسٹرڈ مدارس اساتذہ کی تفصیلات پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی۔ اس اقدام سے مدرسہ بورڈ میں مزید شفافیت آئے گی۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'ہیومن ریسورس پورٹل' پر تفصیلات اپ لوڈ کرانے کا مقصد بورڈ میں شفافیت لانا ہے۔ ابھی تک دوسرے اداروں میں یہ سسٹم تھا لیکن اب مدرسہ بورڈ کے اساتذہ کے لئے بھی یہ ضروری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کئی بار ایک ہی ٹیچر دوسرے مدرسہ میں بھی پڑھاتے ہیں اور مدرسہ انتظامیہ سے مل کر گڑ بڑی کرتے ہیں، جسے دیکھتے ہوئے تفصیلات فیڈ کرانا بہتر قدم ہوگا۔

مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ یہ کام تیزی کے ساتھ ہو رہا ہے، لیکن ابھی بھی بڑی تعداد میں اساتذہ کی تفصیلات ہیومن ریسورس پورٹل پر فیڈ نہیں ہو سکی ہے۔ ہمیں پوری امید ہے کہ اسے بھی جلد پورا کر لیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اس کا فائدہ مدارس اساتذہ کو بھی ہو سکتا ہے کیونکہ ایک جگہ تفصیلات ہونے کے بعد حکومت ان کے لیے 'ٹرانسفر پالیسی' جلد لا سکتی ہے۔ معلوم رہے کہ ابھی مدارس اساتذہ کا ٹرانسفر نہیں ہو سکتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.