ETV Bharat / state

Aligarh Workshop for Medical Staff شعبہ میڈیسن، علیگڑھ نے کیا تربیتی ورکشاپ منعقد - جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل ورکشاپ

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (جے این ایم سی ایچ)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے میڈیسن شعبہ (نیفرولوجی ڈویژن) نے ”رینل ریپلیسمنٹ تھیریپی اور باڈی کمپوزیشن مانیٹر“ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

شعبہ میڈیسن، علیگڑھ نے کیا تربیتی ورکشاپ منعقد

author img

By

Published : May 19, 2023, 7:01 PM IST

شعبہ میڈیسن، علیگڑھ نے کیا تربیتی ورکشاپ منعقد
شعبہ میڈیسن، علیگڑھ نے کیا تربیتی ورکشاپ منعقد

علی گڑھ (اتر پردیش) : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل کے شعبہ میڈیسن (نیفرولوجی ڈویژن) نے فریسینئس میڈیکل کیئر کے تعاون سے ڈائیلئسس ٹیکنیشن، نرسنگ اسٹاف، بی ایس سی ڈائیلیسس کے طلباء و طالبات اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کو تربیت دینے کے لئے ”رینل ریپلیسمنٹ تھیریپی اور باڈی کمپوزیشن مانیٹر“ کے موضوع پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ کے افتتاحی خطاب میں پروفیسر راکیش بھارگو، پرنسپل اور سی ایم ایس، جے این ایم سی ایچ نے ڈائلیسس ٹیکنیشنز اور بی ایس سی ڈائیلیسس کے طلباء و طالبات کو گردے کے عارضے کے مریضوں کے بہتر علاج کے لیے نئی اور اختراعی مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر حارث ایم خان نے بھی اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کو بے حد مفید قرار دیا۔ پروفیسر انجم پرویز، چیئرمین، شعبہ میڈیسن نے مریضوں کی معیاری دیکھ بھال اور گردے کے مریضوں کے بہتر علاج کے لیے نئی ڈائلیسس تکنیکوں میں مہارت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم، انچارج، نیفرالوجی ڈویژن و ڈائلیسس یونٹ نے کہا کہ ’’اس طرح کے پروگرام نئے متعارف کرائے گئے بی ایس سی، ڈائلیسس کورس کے طلباء و طالبات کو ڈائلیسس کے جدید طریقوں اور تکنیکوں سے واقف کرانے میں بہت مددگار ثابت ہوں گے، جس سے انہیں ہیلتھ کیئر شعبہ میں معقول ملازمت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘

ڈاکٹر سیف قیصر اور ڈاکٹر حسینی ایس حیدر مہدی نے بھی اس طرح کے ورکشاپ کے ذریعے نئی مہارتیں پیدا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ورکشاپ میں خاصی تعداد میں ڈائیلئسس ٹیکنیشن، نرسنگ اسٹاف، بی ایس سی ڈائیلیسس کے طلباء و طالبات اور ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Sure Wokshop in AMU اے ایم یو میں 26 فروری سے انٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.