ETV Bharat / state

مئو: محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل بنکروں کا شناختی کارڈ تیار کر رہی ہے - مئو بنکروں کا شناختی کارڈ

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو میں بنکروں کو حکومت کی فلاحی اسکیم کا فائدہ پہنچانے کے لیے محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل بنکروں کے لیے بنکر شناختی کارڈ تیار کر رہی ہے۔

مئو: محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل بنکروں کا شناختی کارڈ تیار کر رہی ہے

author img

By

Published : Jun 9, 2020, 5:52 PM IST

مئو ضلع میں حکومت کی اسکیم کا فائدہ بنکروں کو سیدھے پہنچانے کے لیے محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل کی کوششیں جاری ہیں۔ اس ضمن میں پہلا مرحلہ بنکر شناختی کارڈ بنانے کا ہے. مئو میں محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل کی جانب سے بنکر شناختی کارڈ تیار کئے جارہے ہیں. شناختی کارڈ یافتہ بنکر ہی حکومت کی کسی بھی فلاحی اسکیم کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں. بنکروں کو امید ہے کہ جلد ہی اترپردیس حکومت کسی اسکیم کا اعلان کرے گی جو ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔

مئو: محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل بنکروں کا شناختی کارڈ تیار کر رہی ہے
محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مئو ضلع میں ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ اسکیم کے تحت ٹیکسٹائل کا انتخاب کیا گیا ہے. کارڈ بننے کے بعد محکمہ ہینڈلوم اینڈ ٹیکسٹائل یو پی حکومت کے زمرے میں آنے والے بنکروں کی کاروباری اور معاشی پریشانیوں کو دور کرنے کا قدم اٹھائے گی. واضح رہے کہ مئو ضلع میں تقریباً دو لاکھ پاورلوم کارفرما ہیں. ضلع میں کل دس پاورلوم لوم ہب ہیں. جہاں کثیر تعداد میں بنکر کام انجام کرتے ہیں. مئو ضلع میں تیار کی جانے والی ساڑیاں ملک کی کئی ریاستوں میں سپلائی کی جاتی ہیں. یہاں تیار ہونے والی ساڑیوں کی واجب قیمت کی وجہ سے لوگوں میں اس کی مانگ زیادہ ہے. خاص طور پر جنوبی ہند کی بیشتر ریاستوں میں مئو کی ساڑیاں کثرت سے استعمال کی جاتی ہیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.