اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا کے تھانہ ربور پورہ میں ریاست میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز نے ایک اجلاس منعقد کی گئی۔ گوتم بدھ نگر کے ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ کی سربراہی میں چوکیداروں کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
![نوئیڈا : پنچایتی انتخابات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز کا اجلاس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/excisedepartmentmeetinginviewofpanchayatelections-up-noida-upurc10001_22022021182537_2202f_1613998537_521.jpg)
اس موقع پر ریجن ۔6 کے ایکسائز انسپکٹر پی سی دکشت اور ربوپورہ کے انچارج تھانہ دنیش یادو موجود تھے۔ اجلاس میں غیر قانونی شراب کی فروخت، اس کی نقل و حمل اور اسمگلنگ کے لئے ضروری ہدایات دی گئیں۔ نیز محکمہ ایکسائز اور پولیس کے ذریعہ چوکیداروں سے اس کی روک تھام کے لئے موثر انفارمیشن سسٹم تیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
![نوئیڈا : پنچایتی انتخابات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز کا اجلاس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/excisedepartmentmeetinginviewofpanchayatelections-up-noida-upurc10001_22022021182537_2202f_1613998537_233.jpg)
تمام چوکیداروں کے موبائل نمبر اور ایکسائز کے موبائل نمبروں کا تبادلہ ہوا۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غیر قانونی شراب کی فراہمی اور فروخت کو کسی بھی صورت میں روکا جائے۔
![نوئیڈا : پنچایتی انتخابات کے پیش نظر محکمہ ایکسائز کا اجلاس](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/excisedepartmentmeetinginviewofpanchayatelections-up-noida-upurc10001_22022021182537_2202f_1613998537_304.jpg)
ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش نے بتایا کہ بلدیاتی اداروں کے انتخاب کے حوالے سے تھانہ کے دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔