ETV Bharat / state

دیوبند: سی اے اے کے خلاف احتجاج 32 ویں روز بھی جاری - دیوبند کا احتجاج 32 ویں روز بھی جاری

سہارنپور کے دیوبند عیدگاہ میدان میں خواتین کا سی اے اے، این پی آر، اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ 32 ویں روز بھی جاری رہا۔

دیوبند کا احتجاج 32 ویں روز بھی جاری
دیوبند کا احتجاج 32 ویں روز بھی جاری
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 9:24 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:12 PM IST

احتجاج میں شامل کوثر اور فرحین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'شہریت ترمیمی قانون دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت کے آئین کی روح کے منافی ہے جو مذہب کے بنیاد پر شہریت دیتا ہے لہٰذا اس متنازع قانون کو کسی بھی قیمت پر نافذ کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔

دیوبند کا احتجاج 32 ویں روز بھی جاری۔ویڈیو

آفرین مرزا اور ادیبہ نے کہا کہ 'ہندو، مسلم، سکھ عیسائی صدیوں سے اس ملک میں بھائی چارگی کے ساتھ رہ رہے ہیں، اس ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ یہاں عید ملن کی تقریبات ہندو بھائی اور دیوالی، ہولی کی تقریبات مسلمان منعقد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت ایک ایسا باغ ہے جہاں مختلف رنگوں کے پھول ایک ساتھ کھِلتے ہیں اور اپنی خوشبو سے پوری دنیا کو اپنی طرف راغب کرتے ہیں، یہ پیارا چمن کسی قیمت پر تباہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اس دوران خواتین نے بھارت زندہ باد کے نعرے لگائے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک کے مفاد میں سی اے اے کو واپس لیا جائے۔

دوسری جانب دارالحکومت دہلی میں ہوئے تشدد کے پیش نظر دیر شب عیدگاہ میدان میں اجتماعی دعاء کا اہتمام کیا گیا جس میں ہزاروں مرد و خواتین نے اللہ کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھائے اور ملک میں امن و امان کی بحالی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے دعائیں کیں اور یہ عزم کیا کہ شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کسی بھی قیمت پر خراب نہیں ہونے دیں گے ۔

اس دوران لوگوں کو افواہوں کو نظر انداز کرنے اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں پر رد عمل ظاہر نہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:12 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.