ETV Bharat / state

دیوبند: کسانوں نے وزیراعظم مودی کو میمورنڈم بھیجا - یوم آزادی

بھارتیہ کسان یونین کےریاستی صدر چودھری ونئے کمار نے کہا کہ جب تک کالے زرعی قوانین واپس نہیں لیے جاتے، کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔

دیوبند: کسانوں نے وزیراعظم مودی کو میمورنڈم بھیجا

author img

By

Published : Aug 17, 2021, 5:48 PM IST

اترپردیش ضلع سہارنپور کے دیوبند علاقے میں، بھارتیہ کسان یونین (ٹکیت) کے کارکن یوم آزادی کے موقع پر مختلف مطالبات کو لیکر ایس ڈی ایم آفس پہنچے۔

دیوبند: کسانوں نے وزیراعظم مودی کو میمورنڈم بھیجا

دفتر کے احاطے میں پرچم لہرانے کے بعد زرعی قوانین واپس لینے تین نکاتی میمورنڈم وزیراعظم کےنام ایس ڈی ایم کو سونپا گیا۔

بی کے یو کے ریاستی نائب صدر چودھری ونے کمار کی قیادت میں ناگل اور دیوبند کے کسانوں کی ایک بڑی تعداد اتوار کی صبح ترنگا لے کر ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعے ایس ڈی ایم آفس پہنچی، جہاں انہوں نے یوم آزادی دھوم دھام سے منایا۔

یہ بھی پڑھیں:غازی آباد: سماجی کارکنان، آٹو اور ایمبولینس ڈرائیورز کو اعزاز سے نوازا گیا

بعد ازیں انہوں نے ایس ڈی ایم راکیش کمار کو ایک میمورنڈم دیا۔ جس میں تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنا ، کسانوں کے مفاد میں نیا قانون بنانا، کسانوں کی فصلوں کی خریداری کے لیے حکومت کی جانب سے کم از کم امدادی قیمت پر قانون بنانا، گنے کی قیمت میں اضافہ، اترپردیش میں زراعت پر بڑھتے ہوئے اخراجات اور بقایا جات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

اس موقع پر بھارتیہ کسان یونین کےریاستی صدر چوہدری ونئے کمار نے کہا کہ جب تک کالے زرعی قوانین واپس نہیں لیے جاتے، کسانوں کی تحریک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.