ETV Bharat / state

دیوبند: سی اے اے کے خلاف ستیہ گرہ کا 39 واں دن - دیوبند ستیہ گرہ

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں سی اے اے کی واپسی کے مطالبہ کو لے کر خواتین کے ذریعہ 'دیوبند ستیہ گرہ' 39 ویں روز بھی جاری رہی۔

سی اے اے کے خلاف ستیہ گرہ
سی اے اے کے خلاف ستیہ گرہ
author img

By

Published : Mar 6, 2020, 3:59 AM IST

اس دوران خواتین مقررین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت کو انگریزوں کی غلامی سے آزاد کروانے کے لیے دیوبند سے ایک بڑی تحریک چلائی گئی تھی اس بار بھی دیوبند شہر ملک کو فرقہ وارانہ سوچ کے طوق سے آزاد کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

سی اے اے کے خلاف ستیہ گرہ، ویڈیو

متحدہ خوتین کمیٹی دیوبند کے بینر تلے جاری مظاہرے میں ارم عثمانی اور فوزیہ عثمانی نے کہا کہ 'ہمارے بزرگوں نے ملک کی آزاد ی کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں جس کے نتیجے میں ہم آج کھلی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ملک کا آئین ہمیں پُرامن طریقے سے حکومت کے غلط فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے اور اپنے مطالبات منوانے کا حق دیتا ہے، اسی آئینی حق کو استعمال کرتے ہوئے 'دیوبند ستیہ گرہ' کے ذریعہ ہم حکومت کے اس متنازع کے خاتمے تک یہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

چند دیگر خواتین نے قومی دارالحکومت دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد اور اس کے بعد کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'آج ملک میں جو بھی صورتحال ہے اس کے لیے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے، وہیں عیدگاہ میدان میں خواتین کے دھرنے میں عظیم شخصیات، آئین ہند کی بک لیٹ، شہید پارک، ڈیٹیشن کیمپ کے بعد اب تقریباً دس فٹ اونچی مشعل بھی جلائی گئی ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.