ETV Bharat / state

دیوبند : بجلی گرنے سے 11 سالہ بچے کی موت - up lightning strike news

سہارنپور کے دیوبند علاقہ لبکری گاؤں میں بجلی گرنے سے 11 سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی۔ بچہ کا نام منو بتایا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ محلہ پٹھان پورہ کے لام علاقہ میں بھی بجلی گرنے سے افراتفری مچ گئی۔

بجلی گرنے سے 11 سالہ بچے کی موت
بجلی گرنے سے 11 سالہ بچے کی موت
author img

By

Published : May 29, 2020, 1:37 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ بدلتے موسم نے اپنا قہر ڈھانا شروع کر دیا ہے کیونکہ جہاں ایک طرف تیز دھوپ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ وہیں دوسری جانب آسمانی بجلی گرنے سے لوگوں کی جانیں جا رہی ہیں۔

بجلی گرنے سے 11 سالہ بچے کی موت

دیوبند کے قریبی گاؤں لبکری میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک 11 سالہ بچے کی موت واقع ہوگئی جس کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ ہلاک شدہ بچے کے چچا نے بتایا کہ بچہ گھر کے پاس ہی کھڑا تھا کہ اچانک آسمانی بجلی گرنے سے وہ اس کی زد میں آگیا۔ بچہ کو فورا اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

دوسری جانب گزشتہ شب تیز ہواؤں کے ساتھ ہوئی بارش سے جہاں ایک طرف لوگوں کو گرمی سے نجات ملی ہے تو وہیں دوسری جانب محلہ پٹھان پورہ کے لام علاقہ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں روپیہ کا نقصان بھی ہوا ہے۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دیوبند کے قریبی گاؤں لبکری کے ایک بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جسکی عمر تقریبا 11 سال بتائ جارہی ہے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.