علیگڑھ: عالمی شہرت یافتہ علیگڈھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے خلاف اتل اگروال نامی ایک یوٹیوبر نے غیر اخلاقی اور نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے جس کی یونیورسٹی سوشل میڈیا پر وائس ہو رہی ہے۔ یوٹیوبر نے وائرل ویڈیو میں یونیورسٹی، اس کے طلباء اور اساتذہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے ہیں جس خلاف یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔
واضح رہے ہندو وادی لیڈران اے ایم یو کی تعلیم، لباس، روایات، نظام، اساتذہ، طلباء، کھانا وغیرہ کے خلاف اکثر بیانات جاری کرتے رہتے ہیں، علیگڑھ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم بھی یونیورسٹی طلباء کے خلاف بیان بازی کرتے رہتے ہیں۔
یوٹیوبر اتل اگروال کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی طلباء رہنما فرحان زبیری نے اے ایم یو کارگزار وائس چانسلر کے نام ایک میمورنڈم یونیورسٹی پروکٹر محمد وسیم علی کو ان کے دفتر پر دیا ہے اور پروکٹر سے گزارش کی ہے کہ وہ مذکورہ شخص کے خلاف مان ہانی مقدمہ درج کرائیں اور سخت سے سخت کاروائی کو یقینی بنائیں تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص اے ایم یو کے متعلق نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کرسکے۔
یہ بھی پڑھیں: مسکان ملک کی ٹاپ ویمن کوڈر بنیں، لنکڈ اِن نے 60 لاکھ کے پیکج پر ہائر کیا
طلباء اور طلباء رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوبر اس یونیورسٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کو وزیر اعظم نے منی انڈیا کہا تھا، جس یونیورسٹی کے طلباء و اساتذہ ملک کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، سیاسی، سماجی، علمی اور مختلف میدانوں میں ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کر رہے ہیں۔ اے ایم یو پروکٹر محمد وسیم علی نے میمورنڈم لینے کے بعد اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وائس چانسلر کی آرڈر کے بعد ان کی ٹیم اس معاملے کی جانچ کرنے کے بعد یونیورسٹی یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائے گی۔