ETV Bharat / state

میرٹھ میں الہ آباد ہائی کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ - الہ آباد ہائی کورٹ

بھارتیہ جنتا پارٹی کے وجئے پال سنگھ تومر نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں مغربی اترپردیش کے لوگوں کی سہولت کے لئے میرٹھ میں الہ آباد ہائی کورٹ بینچ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔

Demand of Allahabad High Court bench in Meerut
میرٹھ میں الہ آباد ہائی کورٹ بنچ تشکیل دینے کا مطالبہ
author img

By

Published : Mar 17, 2021, 2:24 PM IST

Updated : Mar 17, 2021, 2:40 PM IST

تومر نے وقفہ صفر کے دوران مسئلہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ مغربی اترپردیش کا بہت بڑا حصہ الہ آباد سے بہت دور ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ غریب لوگوں کو قانونی چارہ جوئی سے زیادہ دقتیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کی مجموعی آبادی 23 کروڑ ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ میں نو لاکھ مقدمات ہیں جن میں سے تقریبا 50 فیصد مقدمات مغربی اترپردیش کے 22 اضلاع سے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اترپردیش ایک بڑی ریاست ہے اس میں اگر چار مقامات پر ہائی کورٹ کا بینچ قائم ہوجائے تو یہ بھی کم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے مرکز سے دو بار میرٹھ میں ہائی کورٹ بینچ قائم کرنے کی درخواست کی ہے۔

تومر نے کہا کہ حال ہی میں ایک وفد نے مرکزی وزیر قانون سے ملاقات کی تھی اور میرٹھ میں ایک بینچ قائم کرنے کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے رانچی میں بھی ایک چیئر بینچ قائم کی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 17, 2021, 2:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.