ETV Bharat / state

سرسید احمد خان گیٹ کو دوبارہ لگائے جانے کا مطالبہ - سر سید احمد خان صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک انسٹی ٹیوشن ہے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور مرادآباد میفیئر کالج کے پرنسپل چھٹن خان نے مرادآباد نگر نگم سے سر سید احمد خان گیٹ کو دوبارہ لگانے کا مطالبہ کیا۔

سرسیداحمد خان گیٹ کو دوبارہ لگائےجانےکامطالبہ

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 5:06 PM IST

اترپردیش کے مرادآباد علی گڑھ روڈ گانگن تراہے پر سر سید احمد خاں کا گیٹ لگا تھا لیکن مرادآباد نگر نگم کے ذریعہ اس گیٹ کو ہٹادیا گیا اور گیٹ کو ہٹائے جانے کے بعد نگر نگم نے اس گیٹ کو دوبارہ لگانے کی زحمت گوارا نہیں کی۔

سرسیداحمد خان گیٹ کو دوبارہ لگائےجانےکامطالبہ

اس ضمن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم اور مرادآباد میفیئر کالج کے پرنسپل نے میڈیا سے بات کی۔ انھوں نے مرادآباد نگرنگم سے سر سید احمد خان گیٹ کو دوبارہ لگانے کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: لوکل ٹرینوں کو جلد سے جلد چلانے کا مطالبہ

انھوں نے سر سید احمد خاں کی شخصیت اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سر سید احمد خاں کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔ سر سید احمد خان صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک انسٹی ٹیوشن ہے۔ انھوں نے بھارت میں تعلیم کو فروغ دینے کا کام کیا۔ سر سید احمد خاں نے کہا تھا کہ بھارت ایک ایسی خوبصورت دلہن کی طرح ہے جس کی ایک آنکھ پھوڑ دی جائے تو وہ بدصورت لگنے لگتی ہے۔ اسی طرح بھارت کی دو آنکھیں ہیں ہندو اور مسلم اگر ایک کو بھی ختم کردیا جائے تو بھارت کا نقشہ ہی بگڑ جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.