بارہ بنکی: ریاست اترپردیش میں کانگریس اقلیتی محکمہ کے سیکریٹری جعفر موسیٰ نے آج ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کی، اس دوران انہوں نے کہا کہ 'یوگی حکومت ڈاکٹر کفیل کو بغیر کسی گناہ کے آٹھ ماہ سے جیل میں بند کی ہوئی تھی۔'
انہوں نے کہا کہ 'ہائی کورٹ نے یہ صاف طور پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی تقریر میں کہیں بھی کوئی بات قوم یا ملک کے مخالف نہیں تھی بلکہ ان کی تقریر قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال پیش کرتی ہے۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'عوام ڈاکٹر کفیل کو ایک نیک انسان کی شکل میں دیکھتی ہے اور یہ بات واضح بھی ہوئی ہے۔ اس لئے حکومت ان سے معافی مانگیں اور ان کے عہدے پر انہیں فائز کریں۔'