ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں حج کمیٹی کے ممبران حکومت سے حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں توسیع کئے جانے کے علاوہ سفر حج کے اخراجات كو بھی کم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
دراصل حج 2021 کے لیے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10 دسمبر ہے لیکن اس برس كورونا کے خطرے کے پیش نظر اور سفر حج کے اخراجات میں کیے گئے غیر معمولی اضافہ سے بہت کم تعداد میں حج کے فارم داخل ہو پائے ہیں۔
میرٹھ میں بھی حج کمیٹی کے ممبران کا ماننا ہے کہ حکومت سفر حج كو آسان بنانے کے ساتھ ہی اس كو اور زیادہ مشکل بناتی جا رہی ہے۔ ساتھ ہی دوران حج کے اخراجات میں بھی بے تحاشا اضافہ سے لوگوں كو مشکلیں پیش آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر کووند سے اپوزیشن وفد کی ملاقات، زرعی قوانین کو واپس لینے کی اپیل
میرٹھ میں حج کمیٹی کے ممبران نے مرکزی حکومت سے حج فارم داخل کرنے تاریخ میں توسیع کئے جانے کے ساتھ ہی اس کے اخراجات كو بھی کم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 'کسی بھی مذہبی سفر میں کسی بھی قسم کے ٹیکس كو نہ لگایا جائے کیونکہ كورونا انفیکشن اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پہلے ہی عوام كو مشکل حالات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے۔'