ETV Bharat / state

سزا یافتہ جماعتوں کا رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ - راشٹریہ نرمان پارٹی

قومی دارالحکومت دہلی کے دفتر میں راشٹریہ نرمان پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر آنند کمار نے بتایا کہ 10 اگست 2021 کو سپریم کورٹ نے سیاسی میدان میں بڑھتے جرائم کو روکنے کے لیے کئی ہدایات دی تھیں۔ سیاسی جماعتوں کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپیے سے پانچ لاکھ روپیے تک جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

سزا یافتہ رہنماوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 29, 2021, 1:36 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 3:14 PM IST

راشٹریہ نرمان پارٹی نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم میں ملوث سیاسی جماعتوں کا رجسٹریشن ختم کیا جائے، ان کا انتخابی نشان ضبط کیا جائے یا ایسے جیتنے والے امیدوار جن کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں ان کے انتخابات کو منسوخ کیا جائے۔

سزا یافتہ رہنماوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ فروری 2020 میں سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابات میں ایسے افراد کو ٹکٹ دیتی ہیں جن کے خلاف فوجداری مقدمات درج ہیں تو ان کی معلومات عام لوگوں کو ٹی وی اور اخبارات کے ذریعے دی جائیں گی۔ لیکن بہار قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں سیاسی جماعتوں نے سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کیا۔

ڈاکٹر کمار نے کہا کہ ان کی پارٹی کی قومی ایگزیکٹو نے اس طرح کے فیصلے پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک قرارداد منظور کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلہ سیاسی میدان میں اہم ثابت ہوگا۔

قومی ایگزیکٹو کی میٹنگ میں اترپردیش، مدھیہ پردیش، گجرات، اتراکھنڈ اور دہلی کے نمائندوں کے علاوہ پارٹی کے بانی صدر ٹھاکر وکرم سنگھ، قومی نائب صدر راکیش آریہ، قومی جنرل سکریٹری منوج گلاٹی، قومی سکریٹری رادھا کانت شاستری، قومی شاعر سرسوت موہن منشی وغیرہ نے بنیادی طور پر شرکت کی۔
ڈاکٹر کمار نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی کے منشور میں پہلے نمبر پر سیاسی جرائم اور دوسری جگہ بدعنوانی کو ختم کرنے کی قرارداد ہے اور پارٹی ان دونوں مسائل پر مسلسل لڑ رہی ہے اور لڑتی رہے گی۔

مزید پڑھیں:میرٹھ: مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر کا گولی مار کر قتل

انہوں نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اگلے 15 دنوں میں ہمارے مطالبات پر کوئی فیصلہ نہیں کیا تو پارٹی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دھرنا دے گی۔

Last Updated : Aug 29, 2021, 3:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.