بریلی میں خاندان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی کے اہم فرد اور کل ہند اتحاد ملت کونسل 'آئی ایم سی' کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے ہریدوار دھرم سنسد میں مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کے خلاف آج شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں احتجاجی مظاہرہ کیا Muslims protest against Dharma Sansad۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔
مولانا توقیر رضا خاں نے کہا کہ ہری دوار اور رائے پور میں منعقدہ دھرم سنسد میں بیس لاکھ مسلمانوں کی نسل کشی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، اس منصوبہ بندی سے ملک میں خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔ لہذا ملک کو خانہ جنگی سے بچانے کے لئے مسلمان خود آگے آکر اپنی جان دینے کو تیار ہیں Dharma Sansad: ‘Muslims ready to sacrifice۔
غور طلب ہے کہ مولانا توقیر رضا خاں نے 7 جنوری یعنی آج بعد نماز جمعہ تمام مسلمانوں سے بریلی شہر کے ایف آر اسلامیہ انٹر کالج کے میدان میں جمع ہونے کی دعوت دی تھی، اس کا مثبت اثر بھی نظر آیا، چار روز قبل مولانا کے اعلان کے بعد شہر کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز دوپہر ایک بجے ادا کی گئی. اس کے بعد ہزاروں کی تعداد میں مسلمان میدان میں پہنچ گئے اور جوش و خروش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں:
مولانا توقیر رضا خاں نے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک کی اکثریت سے نہیں لڑنا چاہتے۔ اگر لڑنا چاہتے ہو تو ہندو اور مسلمان مشترکہ طور پر متحد ہوکر چائنا چلو۔ ملک کے دشمن پاکستان کے خلاف جنگ کرنے چلتے ہیں۔ اصل میں اس ملک کے مسلمانوں کا ہندو سماج سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ بلکہ فرقہ پرست طاقتیں ہندو سماج اور مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مولانا توقیر رضا خاں نے حکومت ہند پر عدم اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اب حکومت کو چاہئے کہ وہ دھرم سنسد میں مسلمانوں کے خلاف متنازعہ تبصرہ کرنے والے سنتوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔