ETV Bharat / state

Uttar Pradesh Urdu Akademi یوپی اردو اکادمی میں ہورہی بے ضابطگی پر اسمبلی میں بحث کرانے کا مطالبہ - اردو اکادمی میں بے ضابطگی

سماجودای پارٹی کے رکن اسمبلی زاہد بیگ نے اترپردیش اردو اکیڈمی کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کے سلسلے کئی برس سے حکم نامہ معلق ہے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین پے کمیشن کے مطابق تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔

اردو اکیڈمی
اردو اکیڈمی
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 8:10 PM IST

اردو اکیڈمی

اترپردیش اردو اکیڈمی ہو رہی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں یوپی اسمبلی میں بحث کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی نے اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ اردو اکیڈمی میں ہو رہی بے ضابطگی کے سلسلے میں بحث کرایا جائے، اکیڈمی کے ذریعے 2019/21 انعامات کے اعلان میں بے ضابطگی برتی گئی ہے۔

رکن اسمبلی زاہد بیگ نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش اردو اکیڈمی میں کئی بے ضابطگیاں برتی جا رہی ہیں، اس حوالے سے اسمبلی کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی میں بحث کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی کے ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کے سلسلے کئی برس سے حکم نامہ معلق ہے اس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملازمین پے کمیشن کے مطابق تنخواہ نہیں مل رہی ہے۔

۔انہوں نے کہا کہ میں تعمیر میڈیا سینٹر کا کوئی استعمال نہیں ہے میڈیا سنٹر میں لگے کیمرہ اور اسٹوڈیو کو چوہا کاٹ رہے ہیں۔ سماج وادی حکومت کے دوران اکیڈمی میں تعمیر کردہ اکیڈمی کے بیش قیمتی میڈیا سینٹر میں ابھی تک اسٹاف کی کمی ہے اسے پر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 2019 /21 کے انعامات کے اعلان میں بے ضابطگی برتی گئی ہے اکیڈمی کے چئیر مین پر بھی سنگین ترین الزام کرتے ہوئے سخت تنقید کیا پے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین اپنے قریبیوں کو انعامات دیتے ہیں وہ گورکھپور سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں:Demand for Action Against UP Urdu Academy: یوپی اردو اکادمی کے اراکین پر کارروائی کا مطالبہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.